جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی اہمیت ختم اور میدانوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بذات خود ایک قوت ہیں، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم اور میدانوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میدانوں میں نکلے ہوئے لوگ ہیں، اس کو پارلیمنٹ میں اہمیت ہی نہیں دے رہے، یہ میڈیا کا اپنا رجحان ہے، کون کس کے ساتھ جائے گا، ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے ساتھ کون آئے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے اختر مینگل کے استعفے سے متعلق کیے گئے سوال پر جواب دیا کہ حکومت اور تمام اداروں کو خود اندازہ لگانا چاہیے کہ معاملات کس حد تک خراب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ایک سینئر ممبر ملکی حالات میں اپنا کردار ادا نہیں کر پا رہ، مایوس ہو استعفیٰ دیدیا، معاملہ فہم قیادت استعفیٰ دے رہی ہے تو غیر سنجیدہ لوگ سامنے آئیں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیر سنجیدہ لوگوں کے آگے آنے سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔
