اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی جب کہ 16 سے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ پندرہ دنوں میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا، سول 33 ہزار 269 اور فوجداری 10 ہزار 335 اپیلیں زیر التوا ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 28 از خود نوٹسز زیر التواء ہیں، 2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پٹیشنز بھی زیر التواء ہیں۔
