Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کشمیر کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

چوہدری انوار الحق نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، 15 سے 16 ماہ پہلے اتحادی حکومت قائم ہوئی، اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بےچینی تھی ، ان معاملات میں موجودہ حکومت کی غلطی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میگا ترقی پروجیکٹ پر آزاد کشمیر کے عوام سے 2 اچھی خبریں ہیں، نیلم سے تعلق والا جاگرہ منصوبہ بھی ختم ہوچکا تھا، جاگرہ منصوبے سے بجلی پیدا ہونی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ختم ہوئے منصوبوں کو زندہ کرنا نئے منصوبے کی نسبت مشکل کام ہے، موجودہ حکومت کی کوتاہیاں ہوں گی لیکن بدنیتی نہیں، نیتوں کی بنیاد پر عوام کی دعائیں کام کررہی ہیں۔

چوہدری انوار الحق نے کہا کہ 15 ماہ میں وہ کام ہوچکے ہیں جن کا تصور نہیں تھا، 3 ماہ سے بجلی 3 روپے فی یونٹ دی جارہی ہے، ہم نے ریاست کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا کیا، 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت کی گولڈن جوبلی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر وفاقی حکومت نے پیسوں کی صورت میں سپورٹ دی، آزاد کشمیر حکومت یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منائے گی، وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version