وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہم خان کے سپاہی ہیں، 8 ستمبر کو جلسہ ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کا نام نہیں لینا چاہتا، پرچی پر بیٹھے شخص کے بارے میں کیا کہوں، گورنر کو شائد گورنر ہاؤس میں رات گزارنا راس نہیں آتا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم خان کے سپاہی ہیں، 8 ستمبر کو جسلہ ہوگا، کسی نے منع کیا تو پھر سب دیکھیں گے۔
