Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن: انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر  دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیاگیا ہے۔

فیصلے میں انٹراپارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ  اختیار پر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا گیا۔الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کی التواء کی درخواست بھی مسترد کردی۔

انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پرفیصلے تک موخر کی استدعا بھی مستردکردی۔

الیکشن کمیشن  نے پی ٹی آئی کو ایف آئی اے سے پارٹی آفس سے لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی کےلیے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ2017ءکی شق 208 انٹراپارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کاجائزہ لینا کمیشن کی ذمہ دادی ہے۔ شق 209  تھری کے تحت سرٹیفیکٹ کے اجراء کے حقائق دیکھنا کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version