چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آٹھ ستمبر کو بہت بڑا اور پر امن جلسہ ہوگا۔
چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی پی ٹی آئی کا توشہ خانہ ٹو کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بھی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا اور بانی پی ٹی آئی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، کابینہ کے فیصلوں پر بھی نئی ترامیم کے تحت نیب قانون لاگو نہیں ہوگا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بھی اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد القادر ٹرسٹ کیس بھی میرٹ پر ختم ہو جانا چاہیے۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے کہا کہ آٹھ ستمبر کو بہت بڑا اور پر امن جلسہ ہوگا، ہمارے جلسے سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی۔
