Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے 7 ستمبر یوم فضائیہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر فضائی سرحدوں کے دفاع کی جانب پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن کی فضائی سرحدوں کی نگہبان پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، 7 ستمبر کے روز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دانت کھٹے کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہینوں نے 50 سے زائد طیاروں کو گرا کر دشمن کی کمر توڑ دی تھی، 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے اپنی طاقت کا زبردست لوہا منوایا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو پاک فضائیہ نے اپنے جذبہ ایمانی سے شکست دی، آج پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنی فضائیہ پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version