Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اعلیٰ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کا معاملہ، اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات طے

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے پاگئی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم کے معاملے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے پاگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سہ پہر پی پی چیئرمین سے ملاقات کریں گے، نائب وزیراعظم ملاقات کے لئے زرداری ہاؤس آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پی پی کے ساتھ پنجاب میں حکومتی معاہدے پر عملدرآمد پر بات ہوگی جب کہ اعلیٰ عدلیہ سے متعلق قانون سازی سے متعلق بات چیت ہوگی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ آئینی ترمیم کا صرف چار لوگوں کو علم ہے، جن میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے شام کو آئینی ترمیم سے متعلق اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار میں کل ٹیلیفون پر رابطہ ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version