انتظامی مسائل کے سبب کراچی، لاہور، اسلام آباد سے 6 پروازیں منسوخ جبکہ 12 تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی جدہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 منسوخ کردی گئی، اسلام آباد کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی ایف 125،126بھی منسوخ کر دی گئیں۔
اسی طرح پی آئی اے کی لاہوردبئی کی پرواز پی ایف 723منسوخ کر دی گئی، اسلام آباد سے ابوظہبی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 261 بھی منسوخ کردی گئی۔
استنبول کراچی کی غیرملکی ایئر لائن کی آمد روانگی میں پونے 4 گھنٹے تاخیر ہے، اسلا م آباد کراچی کی پرواز پی کے 300 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہو گی، کراچی لاہور کی پرواز پی کے 302 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیرکاشکار ہے، دوپہر ساڑھے 12 بجے جائے گی۔
اسی طرح اسلام آباد کراچی کی پرواز پی کے 368 چھ گھنٹے تاخیر سے شام 7 بجے جائے گی، جبکہ لاہور کراچی کی پرواز پی کے 303 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے سہ پہرساڑھے 3 بجے جائے گی۔
لاہور جدہ کی پرواز پی ایف 116 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے، مسقط اور جدہ کی کراچی کیلئے دو پروازوں میں ایک سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہے۔
