Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کی تاریخ میں پارلیمنٹ پر حملے کی کوئی مثال نہیں ملتی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کی تاریخ میں پارلیمنٹ پر حملے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات چلتے رہتے ہیں، اس کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے، بینظیربھٹو، نوازشریف نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ ہوا تو ہم پچھلے راستے سے اندر آتے تھے، دنیا کی تاریخ میں پارلیمنٹ پر حملے کی کوئی مثال نہیں ملتی، ماضی میں پارلیمنٹ کے باہر کپڑے دھوئے جاتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف، مریم، آصف زرداری کو بھی گرفتار کیا گیا، بلاول بھٹو کی باتوں سے کسی کو اختلاف نہیں، جب ہم سب گرفتار ہوئے تو کسی نے آئین شکنی نہیں کی۔

انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو ہوا وہ وزیراعلیٰ کے پی کی تقریر کا ردعمل تھا، پرسوں کوئی لائن کراس ہوئی تو جلسے میں متعدد حدیں عبور کی گئیں، ہم پابندی سلاسل رہے مگر کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آج جو تلخی نظرآرہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، سب کوپتہ ہے ہماری ساتھ والی بلڈنگ میں کون کس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی پروگرام نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ویکینسیز ہیں، ڈیلی ویجز کیلئے لائبلیٹیز محدود ہوتی ہیں، ڈیلی ویجز پر ہونے والوں کو آزادی ہوتی ہے کہ کہیں باہر جا کر کام کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version