Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین ایس سی او ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، نائب وزیر تجارت

چین کے نائب وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ چین ایس سی اوممالک کےساتھ تجارتی تعلقات کواہمیت دیتاہے۔

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے 23ویں اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے  چین کےنائب وزیرتجارت  کا کہنا تھا کہ تجارت کےلیےتمام رکن ممالک کواپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

چینی نائب وزیرتجارت نے کہا کہ علاقائی تجارت کےفروغ کےلیےایس سی اوکومزیدفعال بناناہوگا۔چین ایس سی اوممالک کے ساتھ  تجارتی تعلقات کواہمیت دیتاہے۔

انہوں نے کہا کہ  مزید کہا کہ  شنگھائی تعاون تنظیم تجارت اورروابط کےلیے اہم فورم ہے۔

چینی نائب وزیرتجارت  نے کہا کہ چین علاقائی روابط کےلیےفعال کرداراداکاررہاہے۔ہمیں ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھنا ہے جس کے لیے چین جدید ٹیکنالوجی کے ذریعےترقیاتی منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version