پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ این او سی ملے یا نہ ملے جلسہ ضرور ہوگا۔
پی ٹی آئی کے سینیٹرعلی ظفر نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کی گرفتاریوں پر صرف معذرت قبول نہیں، پی ٹی آئی عوام کے حقوق اور آزادی کیلئے کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام کیلئے پیغام بھیجا ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے، لاہور جلسہ ہوگا، این اوسی ملے یا نہ ملے جلسہ ضرور ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے کہا طاقت کا استعمال بہت ہو چکا، بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاج کیلئےعوام باہر نکلے۔
سینیٹرعلی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں جیل میں عوام کے حقوق کیلئے بیٹھا ہوں، بانی پی ٹی آئی پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوا، اب پھردھمکیاں مل رہی ہیں۔
