وزیراعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔
وزیراعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ سنجیدگی کسے کہتے ہیں؟ امن ومان کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن اپنا کر دار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے تمام تحفظات دور کر دیئے ہیں، بلو چستان حکومت کے پاس وسائل کی کمی ضرور ہے، حکومت نے ترقیاتی کام شروع کر دیئے ہیں۔
میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نے اپنی مر ضی سے استعفیٰ دیا، تحقیق کے بغیر اگر کسی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہوا ہے تو اسے نکال دیا جائے گا، صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔
وزیراعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ وزراء اپنے دفاتر میں ہوتے ہیں، ثبوت سے کوئی بات کرے تو میں کارروائی کروں گا۔
