وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ کل افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور مسلسل فیڈریشن مخالف سازشیں کر رہے ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے ملک کے ساتھ کس حیثیت سے بات کرسکتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ کسی غلط فہمی میں مت رہیں کہ فیڈریشن لاڈلے بچے کی طرح ان کا منہ نہیں دیکھتی رہے گی، علی امین گنڈاپور یہ سب کچھ کیوں کر رہے کس کے اشارے پر کر رہے ہمیں سب معلوم ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فتنہ فساد پارٹی پاکستان میں دوبارہ 2014 والے دھرنے کا سیکوئیل دوہرانے کی پلاننگ کر رہی ہے، جبکہ اسلام اباد کا جلسہ اور گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے۔
