اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی دھمکی آمیز پوسٹ پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینئرافسران کی سربراہی میں چارافراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، سائبرکرائم ونگ ٹیم بانی چیئرمین سے تحقیقات کے لئے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ متنازع پوسٹ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔
