Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ  یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں ہیں۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کے باہر فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  کا کہنا تھا کہ  کوئی ایک پارٹی ملک کو نہیں چلاسکتی، تمام جماعتوں کو مل کر کر کام کرنا ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  قانون بناناپارلیمنٹ کاکام ہے۔جوبل پیش ہورہاہے کوئی مخصوص بل نہیں ہے، بل میں ریفارمز کی بات کی گئی ہے، سامنے آئے گا توحمایت یامخالفت کافیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی سربراہان کی عمر بڑھانے سے متعلق بل پر ہمارے نمبر پورے ہوئے تو منظور ہو جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے اراکین کی گرفتاری پر سینیٹ نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے۔ ہم نے اس کی مذمت بھی کی ہے۔کبھی گورنرراج کےحق میں نہیں رہا،حالات کےمطابق گورنرراج کافیصلہ کیاجاتاہے۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ہمارے ساتھ انہوں نے بہت کام کیا ہے، ان کے ساتھ بہت دیرینہ تعلقات ہیں اس لیے ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version