Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترامیم پیش کیے جانے کا امکان

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئینی ترامیم پیش  کیے جانے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم میں عدلیہ سے متعلق ترامیم بھی شامل ہیں،حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم کے معاملے کو انتہائی رازداری میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کو قومی اسمبلی اجلاس کے آج کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔آئینی ترامیم ایجنڈے سے ہٹ کر اچانک پیش کی جائیں گی۔

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ  آئینی ترامیم کو تاحال قومی اسمبلی کے متعلقہ حکام سے بھی خفیہ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر قانون سمیت وزراء کی جانب سے تاحال آئینی ترامیم پیش ہونے کی تردید کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو خدشہ ہے کہ آئینی ترامیم کی بات ڈسکلوز ہونے سے نئے مسائل اور رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں، اس لئے معاملے کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم میں ممکنہ طور پر چیف جسٹس صاحبان کی مدت ملازمت تین سال کرنے کی ترمیم بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم میں ممکنہ طور پر انیسویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم بھی شامل ہیں۔انیسویں آئینی ترمیم میں مزید ترمیم کے تحت سپریم جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کم کرکے پارلیمانی کمیٹی کو مزید بااختیار بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version