پی پی پی رکن راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی پی پی رکن راجہ پرویز اشرف نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پارلیمان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہئے، ہم سب ایسے لگتا پھوڑے بن گئے ہیں، ہمیں سلیقے سے بات سن کر جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چار دنوں سے بہتری کے آثار لگ رہے تھے، پارلیمان سے ارکان کو گرفتار کیا تو سب نے مذمت کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صرف بانی چیئرمین کے ٹوئٹ پر تحقیقات کی بات کی، جس بھی شخص نے یہ ٹوئٹ کیا ہے وہ ملک کا امن نہیں چاہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول کے نانا نے آئین پاکستان کو دیا پھانسی کا پھندہ چوم کر گلے میں لگایا، اپوزیشن لیڈر کے نانا نے ملک کو آمریت دی جبر دیا، آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ غلط راستے پر چل رہے ہیں، آپ کو فہم ہوگیا ہے کہ ہم نے نومئی کرلیا تو کیا ہوگا۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ آپ نے جی کیو ایچ پر حملہ کیا، پاکستان کے پچیس کروڑ عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آرمی چیف و چیف جسٹس کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، اگر آرمی چیف و چیف جسٹس متنازعہ ہوگئے تو ملک کیسے چلے گا؟ یہ نہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہیں نہ نو مئی کا جواب دیتے ہیں۔
