Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت؛ بلاول بھٹو کا اراکین اسمبلی اور سینٹرز کے لیے دعوت کا اہتمام

اسلام آباد: آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کے لیے بلاول بھٹو نے اراکین اسمبلی اور سینٹرز کے لیے دعوت کا اہتمام رکھ لیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کے لیے دعوت کا اہتمام رکھ لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹوزرداری اب سے کچھ دیر بعد پی پی اراکین کے اعزاز میں ڈنر دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین نے اراکین اسمبلی اور سینٹرز کی دعوت کا اہتمام پی پی ایم این اے نعمان السلام کی رہائش گاہ پر رکھا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دعوت میں چیئرمین پیپلزپارٹی اراکین سے آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کریں گے، پی پی اراکین گزشتہ تین ہفتوں سے پی پی قیادت کی ہدایات پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version