ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس 02:30 بجے نکلے گا جبکہ جماعت اہلسنت کا جلوس تین بجے نکلے گا۔
ایک جلوس شہید مسجد اور دوسرا جلوس میمن مسجد سے برآمد ہوگا، ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔
کیماڑی سے جناح برج ٹاور کی جانب ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جلوس کے راستے اور اس سے منسلک گلیاں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، یونیورسٹی روڈ سے نیو ایم اے جناح روڈ آنے کیلئے جیل فلائی اوور کے نیچے سے آگے آنے کی اجازت نہ ہوگی، ٹریفک کو جیل فلائی اوور، کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
جو ٹریفک گرومندر سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنا چاہیے، ٹریفک کو بنوری ٹاؤن سے سینٹرل جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا، ٹریفک کو لسبیلہ پرنس ریکارڈ روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک کو جہانگیر روڈ، جمشید روڈ، بنوری لائٹ سگنل سے نیو ایم اے جناح یا جیل کی جانب موڑ دیا جائے گا، تمام گلیاں، بہادر یار جنگ، گرومندر مکمل طور پر تمام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار
شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو سوسائی سگنل سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو کشمیر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
ایم آرکیانی چوک سے ٹریفک کو کورٹ روڈ چورنگی کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو پریس کلب سے عبداللہ ہارون روڈ کی جانب بھیجا جائے گا۔
نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن سے کھارادر آنے والے ٹریفک کو لیمارکیٹ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو موسی لین، کھڈہ مارکیٹ کی جانب بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام ایس پی ٹریفک اپنے اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں کی خود نگرانی کریں گے۔
