Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی اور پاکستانی قیادت کا دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر غور

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ جان بیس کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ جان بیس نے اسلام اباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں امریکی نائب وزیر خارجہ کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات ہوئی جب کہ امریکی وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت نے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر غور کیا۔

امریکی وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت نے ملاقاتوں میں اقتصادی و سلامتی سے متعلق امور کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور پرتشدد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تعاون کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

پاک امریکہ قیادت نے علاقائی استحکام اور ترقی و خوشحالی کی اہمیت پر بھی بات کی، امریکی نائب وزیر خارجہ جان بیس نے افغان شہریوں کی امریکہ میں آباد کاری کے حوالے سے تعاون پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

امریکی نائب زیر خارجہ جان بیس نے پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version