رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رشین فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورشک کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوور شک کل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی نائب وزیر اعظم کی صدر مملکت، وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں۔پاکستان اور روس کے بہترین تعلقات کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون بشمول تجارت توانائی اور رابطوں کے حوالے ظاہر ہوتے ہیں۔
