Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئینی ترمیم سے متعلق ڈرافٹ سامنے نہ آنے پر اختلافات اور تحفظات تھے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے متعلق ڈرافٹ سامنے نہ آنے پر اختلافات اور تحفظات تھے۔

فاروق ستار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ قانونی سازی بہت اہم ترمیم ہوتی ہے، تمام جماعتوں کو الگ الگ ترمیم پر قائل کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈرافٹ سامنے رکھ کر بنیادی نکات پر اتفاق ہوجاتا ہے، عدلیہ اصلاحات کا ایجنڈا پینڈنگ میں تھا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ مولانا فضل الرحمان کو اس پر کوئی اعتراض تھا، بیرسٹرگوہر کا بھی ڈرافٹ کے مندرجات پر اتفاق نظرآرہا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ڈرافٹ سامنے نہیں تھا تو ان کے پاس بہانہ تھا کہ جان چھڑا لیں، مخالفت برائے مخالفت میں کہہ رہے تھے کہ ترمیم کو پاس نہیں کریں گے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہم آپ کے دشمن نہیں ایک دانا دوست ہیں، سیاست یہی ہے کہ دانا دوست کی بات سننا اور مشوروں پر عمل کرنا چاہیے، بات کرنے کے لئے کچا ڈرافٹ ہی سامنے رکھنا چاہیے تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version