لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم کو مسترد کرتی ہے، آئین پاکستان کے تحفظ کیلئے عوام کو منظم اور متحرک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے، معاہدہ سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا۔
انکا کہنا تھا کہ بجلی، گیس، پیٹرول کی حقیقی قیمت عوام سے وصول ہو تو معیشت کا پہیہ چلے گا، جماعت اسلامی کی ممبر سازی پورے ملک جوش و جذبے سے جاری ہے،
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ 21 ستمبر کو جماعت اسلامی کا سیاسی امور کا اجلاس ہوگا، 6 اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی کوئٹہ میں غزہ فلسطین کانفرنس ہوگی اور 7 اکتوبر کو پورے ملک میں غزہ فلسطین سے یکجتی دن منایا جائے گا۔
