اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا وجود ختم ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی اراکین سنی اتحاد کا حصہ بن گئے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی ہے، تاہم اسپکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خط کے بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کی گئی ہے۔
نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق حکمران اتحاد کے ارکان کی ایوان میں تعداد 213 ہوگئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 110، پیپلز پارٹی کے 69 اور ایم کیو ایم ارکان کی تعداد 22 ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے ارکان کی تعداد 4 ہے جبکہ مسلم لیگ ضیاء، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے۔
پارٹی پوزیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 80، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان 8، جمیعت علماء اسلام کے 8، بی این پی، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ اور ایک آزاد رکن ہے۔
