معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی بال لگوانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں لخیج کلینک نامی ایک یوٹیوب پیج پر مولانا طارق جمیل کی بال لگوانے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں لکھا تھا کہ مولانا صاحب نے بال لگوانے کے لیے الخلیج کلینک کا انتخاب کیا، اللہ تعالی مولانا صاحب کو لمبی اور صحت والی زندگی عطا کرے۔
https://www.youtube.com/watch?v=xNFqaHCfEFI
ویڈیو وائرل ہوتے ہی عوام کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔
کچھ لوگوں نے مولانا طارق جمیل کی ویڈیو پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگوں نے اس عمل پر تنقید کردی۔
اسد علی نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ان کی مرضی ہے، ان کی ذاتی زندگی ہے اور ان کو بھی حق ہے، وہ بھی انسان ہیں‘۔
مبشر تاجی نامی صارف نے کمنٹ کیا کہ ’یہ کس صحابی سے ثابت ہوتا ہے؟ اس سے اچھا کسی غریب کی بیٹی کی شادی کروادیتے‘۔
