لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بہت گھٹیا باتیں کیں، ان کی گندی اور گھٹیا گفتگو کا علاج ہم نے کر دیا ہے۔
لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے پیشی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلک جاوید کا پورا خاندان گھٹیا حرکتوں کے بعد بھاگ جاتا ہے، بھاگنے کے بعد عورت اور مظلوم کارڈ استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلک جاوید کے والد نے ویڈیو کا الزام بھی مریم نواز پر لگایا تھا، اظہر صدیق 3 بار عدالتوں میں جعلی حلف نامے دے کر معافیاں مانگ چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میرے خلاف سرگرم اس تمام معاملے کے سرغنہ کو قانون کے اندر آنا ہی پڑے گا۔
