Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت سے معاہدے کی 45 دن کی مدت آج مکمل ہوگئی، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت سے معاہدے کی 45 دن کی مدت آج مکمل ہوگئی۔

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کے بھاری بل موصول ہو رہے ہیں، گزشتہ سال کا جائزہ لیں تو لوگوں کا دگنا سے زیادہ بل آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بجلی کا بحران ہے، لوگ تیار ہو رہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہو گا، حکومت سے معاہدے کی 45 دن کی مدت آج مکمل ہوگئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، طاقت کے مراکز ٹیکس نہ دینے والوں کو کیوں نہیں پکڑتے؟۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری اختیارات دیے گئے، حکومت سے کیے گئے معاہدوں کی مدت مکمل ہوچکی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version