رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اخبار کی کڑیاں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش سے ملتی ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اسرائیل کا ایجنڈا آگے لے جا سکتے ہیں، اسرائیلی اخبار کی کڑیاں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش سے ملتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار کی مخالفت کی، پی ٹی آئی افواج پاکستان کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جب بھی ملک میں استحکام ہوتا ہے تو اسے کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
دانیال چوہدری نے کہا کہ ملک کے خلاف پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی سے متعلق حکیم سعید کی پیشگوئی درست ثابت ہو رہی ہے، صیہونی لابی کو پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ہضم نہیں ہو رہا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔
