راولپنڈی میں پی ڈبلیوڈی کےبڑےڈیپارٹمنٹل اسٹورمیں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کےباعث متعدد افراد اسٹور کی بالائی منزل میں پھنس گئے۔
ریسکیو عملے نے لفٹ کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو نکالا۔ پانچویں فلور پر 25 افراد کو ریسکیوآپریشن کرکے نکالاگیا۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے،آگ پر جلد قابو پانےکی کوشش کررہےہیں۔
