وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم سیاحت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کی دعوت دی ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ممکنہ وسائل بروئے کارلائیں گے، پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے باعث کشش ہے۔
مریم نوازنے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قدیمی قلعے، مذہبی مقامات، دلکش وادیاں سیاحت کے لیے نہایت موزوں ہیں، جبکہ سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ مری ڈیولپمنٹ پلان مری سے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پراپ گریڈ کریں گے، اس کے علاہ مری میں گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پربھی ابتدائی کام شروع ہوچکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہائیبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانا پنجاب کا اعزاز ہے، ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اُبھرے گا، جبکہ پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔
