Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گرمی کی شدت 2 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی۔

 اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں گرمی کی شدت اکتوبر کے وسط تک برقرار رہنے کا امکان ہے، اکتوبر کے وسط سے شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم رات میں خنکی میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

شہرقائد میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، جبکہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم آئندہ ہفتے تک  تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version