الیکشن کمیشن نے پی بی 8 سبی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نشست سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی وفات کے بعد خالی ہوگئی تھی، پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، جبکہ ستمبر کو ریٹرنگ آفیسر پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ 2 اکتوبر سے 4 اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، جبکہ 5 اکتوبر کو اُمیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی، 9 اکتوبر تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 14 اکتوبر تک ریٹرنگ افیسر کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں دائر کی جائے گی، 17 اکتوبر تک درخواستوں پر فیصلہ کیاجائے گا۔
اعلامیے کے مطابق 18 اکتوبر کو امیدواران کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی، اکتوبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 22 اکتوبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائے گئے، 14 نومبر کو ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔
