Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کا اسحاق ڈار کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے بڑے بھائی خضر حیات ڈار کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم  کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس اور غم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا تھا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version