Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کیلئے مفاہمت کا ماحول پیدا کررہی ہے، بلاول بھٹو

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کیلئے مفاہمت کا ماحول پیدا کررہی ہے۔

 چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ آج میں بلوچستان وکلا کے درمیان ہوں، میرا بلوچستان کے وکلا کے ساتھ خاص تعلق ہے، بلوچستان کے وکلا نے آمرانہ دور میں مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 اگست واقعے نے ملک کو ہلا دیا تھا، آج جو وکلا چیمپئن بنے ہیں انہیں کچھ معلوم نہیں، میں لاہور یا کہیں اور سے نہیں آیا میں آپ لوگوں میں سے ہوں، جمہوریت کی بحالی کیلئے 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں بی بی شہید جیل میں تھیں، میں نے اپنے والد کو ساڑھے بارہ سال جیل میں دیکھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب میرا خاندان قید بند میں تھا تو اس وقت انصاف کہا تھا، عدلیہ ہمیشہ پارلیمنٹ پر حملہ اور رہی ہے، افتخار چوہدری جیسے مائنڈ سیٹ کی وجہ سے ریاست ماں نہیں باپ بن گیا ہے، عدلیہ کی آزادی کے بعد ملک کو یہ ملا کہ صرف وردی والے آئینی ترمیم کرسکتے ہیں۔

   چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر وکلا نے فیصلہ کرنا ہے تو ہمیں عوام نے ووٹ دے کر کیوں پارلمینٹ بیجھا، میرا نہیں وکلا گروپ کا مخصوص ایجنڈا ہوسکتا ہے، ییپلز پارٹی نے ہمشہ آئین کی بالادستی کی کوشش جاری رکھی، میثاق جموریت پر عمل درآمد  کے لیے مطلوبہ حمایت کی استعداد نہ تھی اور اتحادیوں نے ساتھ نہ دیا۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اتحادی اب میثاق جموریت پر عمل درآمد چاہتے ہیں تو پیپلز پارٹی اس لیے تاخیر سے ترمیم لا رہی ہے، نظام میں بہتری لانے می کسی کے پاس کوئی اور تجویز ہے تو سامنے لائے، کسی ایک جج کی مدت اور تعیناتی کے لیے نہیں بلکہ آئینی عدالت کا قیام عوام کے لیے ہے۔

   بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے ثمرات جلد ملنے کی توقع ہے، وفاقی آئینی عدالت کا ایجنڈا کسی سے پوشیدہ نہیں رکھا گیا ایک طریقہ کار کے تحت لانا چاہتے ہیں، ابتدائی ڈرافٹ بنا کر کمیٹی بنائی گئی، تمام جماعتوں کو نمائندگی دی گئی، تحریک انصاف کے چئیرمین نے جیل سے بیان دیکر سیاسی مفاد لینے کی کوشش کی۔

 چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کے لیے مفاہمت کا ماحول پیدا کررہی ہے، بلوچستان کے لیے صحت کی سہولیات دینگے، وفاق کے سامنے بھی یہ مسائل رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version