Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس لے لیا ہے۔

مریم نواز شریف نے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ نابینا افراد سے کسی قسم کی سختی نہ کی جائے۔

انہوں نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا۔

پولیس کے سر پھاڑنے کے باوجود وزیراعلیٰ نے نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، نابینا افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version