Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی توقع سے زیادہ کم ہوئی ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی توقع سے زیادہ کم ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر محمداورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے مہنگائی میں کمی آئی، حکومت صرف پالیسی فریم ورک دے گی، بینکنگ سیکٹرسرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

محمداورنگزیب نے مزید کہا کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں اضافہ کرنا ہوگا، ٹیکس فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوا، پائیدار معاشی استحکام کے لئے بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version