Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی معیشت کے حوالے سے ہمیں سنجیدہ ہونا ہوگا، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے حوالے سے ہمیں سنجیدہ ہونا ہوگا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے ہمیں سنجیدہ ہونا ہوگا، 77 سال پہلے یہ ملک بنایا گیا آج اس کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل ملکر حل کریں گے، پاکستان کے چاول کی ڈیمانڈ دنیا بھر میں ہے، ہمیں صرف مینجمنٹ کو ٹھیک کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، گونر ہاؤس میں ایس ایم ایز کے کیلئے سیل قائم کیا جارہا ہے، جہاں جہاں مسائل ہونگے انکو حل کریں گے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان سے ایکسپورٹ ہوگی تو معیشت میں بہتری آئے گی، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپورٹ کے سفر کو آسان بنانے کیلئے اسپیشل سیل کا قیام آج سے ہوگا، ہر ملک پاکستان کے ساتھ ایکسپورٹ کو بڑھانا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version