Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دعویٰ موجودہ کیس میں قانونی طور پر درست نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دعویٰ موجودہ کیس میں قانونی طور پر درست نہیں۔

آصف علی زرداری کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو متوفی ملازم کے بیٹے کی ایک ماہ میں تقرری کی ہدایت دی۔

انہوں نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف فہیم احمد کی درخواست منظور کر لی۔

فہیم احمد نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف “متوفی ملازمین” کے کوٹے پر تقرری نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ 1999 میں میں والد کی وفات کے وقت شکایت کنندہ کی عمر صرف 6 سال تھی، شہری نے 2005 کی پالیسی کے تحت عمر پوری ہونے کے بعد تقرری کی درخواست دی، پالیسی متعارف ہونے سے قبل فہیم احمد تعینات ہونے کا اہل نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی کے ماضی میں اطلاق کے بجائے مستقبل میں اطلاق کا معاملہ ہے، متوفی ملازم کے بیٹے کو اشتہار کی رسمی کارروائی کے بغیر محکمے میں تعینات کیا جانا تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دعویٰ موجودہ کیس میں قانونی طور پر درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ درخواست گزار نے پالیسی متعارف کروانے کے بعد بلوغت کی عمر حاصل کی، سول ایوی ایشن اتھارٹی ایک ماہ میں قانون کے مطابق فہیم احمد کی درخواست پر کاروائی کرے۔

واضح رہے کہ والد کی وفات کے وقت شکایت کنندہ نابالغ تھا، تقرری کی درخواست نہیں دے سکتا تھا، نوکری کی درخواست دینے پر اتھارٹی نے درخواست مسترد کر دی، فہیم احمد نے شکایت کے حل کے لیے اتھارٹی سے رجوع کیا مگر کوئی ازالہ نہ ہوا۔

فہیم احمد نے وفاقی محتسب سے رجوع کیا، محتسب نے بدانتظامی ثابت نہ ہونے پر درخواست مسترد کردی، شکایت کنندہ نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کی،  صدر نے درخواست منظور کر لی۔

صدر مملکت نے اتھارٹی کو ایک ماہ میں قانون کے مطابق تقرری کی درخواست پر کارروائی کا حکم دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version