کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اتفاق سے آگے بڑھیں تو دنیا کی تجارت اور سیاست ہمارے ہاتھ میں ہوگی۔
کامران ٹیسوری نے انٹرنیشنل کھجور فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت ہماری اولین ترجیح ہے، کھجور کی برآمد سےبہترین زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں نہتے شہریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، اسرائیل دہشت، بربریت کے ذریعے نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہا ہے، دنیا میں مسلمانوں کی کمزوری کی بڑی وجہ اتحاد نہ ہونا ہے، کمزور ملک تجارت اور سفارت میں حصہ نہیں لے سکتا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اسرائیل کمزور ممالک کی تجارت کو تباہ کررہا ہے، اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو طاقت دی ہے، ہمارےعرب ممالک کے پاس پیسوں کی کمی نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہے، اتفاق سے آگے بڑھیں تو دنیا کی تجارت، سیاست ہمارے ہاتھ میں ہوگی، مسلمانوں کو کمزور سمجھ کر تجارت پر قبضے کی تیاری کی جارہی ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے قونصل جنرلز سے کہوں گا تجارت میں حصہ طاقت کی بنیاد پر مل سکتا ہے، طاقت تب حاصل ہوگی جب ہم سب ایک ہوں گے۔
