Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین گنڈاپور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آرہے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آرہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور کرینوں، لفٹر اور سرکاری وسائل و سرکاری ملازمین کے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے آرہے، کیا اس قسم کی مشینری کے ساتھ سیاسی جدوجہد ہوتی؟

انہوں نے کہا کہ علی امین سیاسی شو نہیں فساد پھیلانے آرہے ہیں، انکی پلاننگ ہے لاشیں گریں اور انکو کیش کریں، سیاسی لوگ سیاسی جدوجہد کرتے ہیں لیکن یہ دہشت گرد جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب مکمل طور پر پُرامن اور پرسکون حالات میں ہے، پنجاب کے لوگوں نے فتنہ فساد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، علی امین جو مشینری اسلام آباد چڑھائی کے لیے لا رہے ہیں وہ کے پی کے کے لوگوں کے لیے استعمال کیوں نہیں ہوتی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو بھی قانون توڑے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں شنگائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، پاکستان کے انٹرنیشنل کمیونٹی سے تعلقات دوبارہ بحال رہے ہیں، پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے والے دوبارہ یہی حربے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھے قیدی کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پسند نہیں، اڈیالہ جیل کا قیدی باکستان میں جلاؤ گھراؤ اور مار دھاڑ چاہتا ہے، پاکستان کے عوام اس کی حقیقت جان چکے یہ ایک فتنہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version