Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارا خواب بس پاکستان کے لوگوں کی خدمت ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارا خواب بس پاکستان کے لوگوں کی خدمت ہے۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام پاکستانی کو نوکری، ترقی اور انفراسٹرکچر چاہیے، ایک تو خاکہ یہ ہے لوگوں کی یہ ضروریات پوری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح میں بہتری آئی، جی ڈی پی بہتر ہونے سے نئی نوکریاں اور کاروبار آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں بھی کمی ہوئی، کھانے پینے کی ایشیا کی قیمتوں میں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ میں بہتری آئی ہے، کرنٹ اکاونٹ میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ تمام اشاریے مثبت آ رہے ہیں، ایک اشاریہ بھی غلط ہو رہا ہو تو احتجاج سمجھ میں آتا ہے۔

 وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی شخصیات آرہا ہے، ملک آگے بڑھ رہا ہے کچھ بہتری کی گنجائش پیدا ہو رہی ہے، ہمارا خواب بس پاکستان کے لوگوں کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا فوکس کسان ہیں، سعودی عرب سے آئی ٹی کے شعبے کا وفد آرہا ہے، سرمایہ کاروں کے آنے سے ملک کی ترقی ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھانا ہو گا، کسی کو بتانا ہو گا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version