Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان، جبکہ گرمی کی شدت ایک یا دو ڈگری زائد محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، آج مطلع ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، 15  اکتوبر سے رات میں خنکی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version