وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں۔
یومِ اساتذہ کے موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔
مریم نوازنے کہا کہ اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں، علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ استاد چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتا ہے، استاد انسانی ذہنوں کوعلم وفنون سے نئی جہت عطا کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن سکھاتے ہیں، آج جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتی۔
مریم نوازنے کہا کہ اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہیں،جبکہ اساتذہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں، ہر دن آپ کے نام ہے۔
