Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے مدد مانگ لی

تحریک انصاف کے بیرسٹر سیف نے دو نجی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی۔

بیرسٹر سیف نے باضابطہ طور پر میڈیا انٹرویوز کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ تک درخواست پہنچا دی۔

بیرسٹر سیف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جے شنکر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں، ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں، ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر کی احتجاج میں شرکت سے پاکستان مضبوط ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا، پاکستان مضبوط ہوگا تو ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

  تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے  بھارت کو دعوت دینا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے، تحریک انصاف کی بھارتی وزیر خارجہ سے مدد کی درخواست نے احتجاج کے پیچھے چھپی خوفناک سازش بے نقاب کر دی ہے۔

بیرسٹر سیف کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ تحریک انصاف ہر ریڈ لائن کراس کر رہی، کیا ریاست کے پاس اس کا کوئی حل نہیں؟ تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت صرف ہندوستانی وزیر خارجہ کو ہی کیوں؟

ماہرین نے کہا کہ اپنے ازلی دشمن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نے تحریک انصاف کا پول کھول دیا، اس دعوت سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اپنے گھناؤنے عزائم کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version