وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر اظہارِ اطمینان کیا۔
انہوں ںے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بحالی امن کیلئے ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اپنے فرائض کی انجام دہی کی، اسپین وام میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران خوارج جہنم واصل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خوارج کے خلاف کارروائی میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور شہادت نوش کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی دلیری سے خوارج کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں پسپا کیا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قوم اپنی بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادر سپوتوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید، 6 خوارج ہلاک
