Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنا چاہتی تھی، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنا چاہتی تھی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر اعلیٰ نے صوبے کے وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاق پر حملہ کیا، اب تو ثابت ہوگیا کہ کے پی پولیس اہلکار بھی جتھوں میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کو سرکاری بجٹ کے ساتھ سارا فائنانس کیا گیا، پی ٹی آئی کا یہ آپریشن ملک کے اندر انتشار تھا، جواب طلبی ہوگی اور اس کا حساب دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا یہ تحریک انصاف نہیں، تحریک انتشار اور تحریک فساد ہے، اس وقت قوم منفی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتی، اس لیے لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ علی امین گنڈہ کے پی سے سرکاری ملازم لایا اور ناٹک کیا، عوام نے ان کے احتجاج کی کال کو مکمل مسترد کیا، یہ آپس میں لڑتے رہے اور کوئی بھی باہر نہیں نکلا، یہ اس لیے نہیں نکلے کہ شرمساری سے بچنا چاہتے تھے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے امیج کو کو بدنام کرنے کی مہم چلائی تھی، پی ٹی آئی پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنا چاہتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version