وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پرتگال کے سفیرایچ ای مسٹر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا سلوا کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پنجاب میں فارن انوسٹرز کے لئے مراعاتی پیکج ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کے لئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
مختلف شعبوں میں پرتگال کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ ہوا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے پائیدار اور موثر پلان طلب کر لیا۔
ہوا۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی ، زراعت اور ٹورازم کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، پرتگال کے انویسٹرز کا پنجاب سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے خیر مقدم کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے سازگار ماحول یقینی بنا گیا ہے۔
ملاقات میں پرتگال کے اعزازی قونصل افتخار فیروز، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔
