Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں چینی باشندوں کا مبینہ حملہ آور لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم نکلا

کراچی: شہر قائد میں چینی باشندوں کا مبینہ حملہ آور لسبیلہ یونیورسٹی کا طالب علم نکلا۔

کراچی میں چینی باشندوں کا مبینہ حملہ آور شاہ فہد ایگری کلچرل یونیورسٹی لسبیلہ کا طالب علم تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لسبیلہ میں کارروائی کیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لسبیلہ سے شاہ فہد کے رابطے میں رہنے والے افراد کو تفتیشی مراکز منتقل کردیا ہے، اسپیشل برانچ چائنہ ڈیسک کی ٹیم سے حساس اداروں نے پوچھ گچھ کی ہے۔

چینی کانوائے میں تمام گاڑیاں سفید رنگ کی تھی جس کے باعث حملہ آور نے کانوائے کے قریب جانے کے لیے سفید ویگو کا ہی انتخاب کیا۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کی آمد اور سیکیورٹی کمزوری کو دیکھتے ہوئے حملہ آور نے بھرپور پلاننگ کر رکھی تھی۔

علاوہ ازیں حملہ آور کے زیر استعمال 6 موبائل سم کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے، حساس اداروں نے حملہ آوروں کی آمد اور حملے کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالیس گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کہ باوجود  کرائم سین برقرار ہے اور ایک دن گزر جانے کے باوجود بھی مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version