Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت رکھتا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عالمی یومِ ڈاک پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم ڈاک پر محکمہ ڈاک کے ملازمین  کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاک کا نظام صدیوں سے رابطے کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے، پوسٹ آفس نہ صرف خط اور پیغام  پہنچاتا ہے بلکہ فاصلے کم کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ دن رات مصروفِ عمل ہے، ڈیجیٹل دور میں بھی ڈاک کا نظام اپنی منفرد حیثیت اور اہمیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version